• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اختر رامے کو او پی ڈبلیو سی برطانیہ کے عہدیداران کا خراج تحسین

لندن (پ ر) وائس چیئرمین وسیم اختر رامے کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی جانب سے اوورسیز کمیونٹی کو بالخصوص محکمہ پولیس اور لینڈ مافیاکے حوالے سے ریلیف فراہم کرنے پر او پی ڈبلیو سی برطانیہ کے عہدیداران کا خراج تحسین، ‏‎او پی ڈبلیو سی برطانیہ پروفیشنل فورم کے انجینئر فرخ چوہدری، مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی عابد حسین، سینئر نائب صدر آفتاب حسین،مرکزی ترجمان و صدر علماء و مشائخ فورم پروفیسر مسعود ہزاروی، صدر بزنس فورم بر طانیہ ویورپ مجاہد حسین، صدر بزنس فورم یوکے نعیم طاہر، صدر ساؤتھ زون اسلم ڈوگر صدر او پی ڈبلیو سی یوتھ فورم داؤد مسعود، صدر آکسفورڈ عمران رانانے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کےذریعے مزید مثبت تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔ ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ، بیڈفورڈ، لوٹن، کرالے سے تعلق رکھنے والے سائیلین نے او پی سی کمیشن کے ذریعے شکایات بھیجیں اور انھیں ریلیف مہیا کیا گیا جو کہ خوش آئند ہے۔ صدر او پی ڈبلیو سی نارتھ آف انگلینڈ ہارون نذیر سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین وسیم اختر رامے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تارکین وطن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں او پی سی کی درخواست پر چیف جسٹس ہائی کورٹ نے بھی ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کےمطابق تارکین وطن کے پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں میں التوا کا شکار تمام مقدمات ڈسٹرکٹ اوورسیز کورٹس میں منتقل کر کےمختصر مدت میں فیصلے کئے جائیں تاکہ تارکین وطن کیلئے انصاف کی فراہمی کو سستا اور یقینی بنایا جاسکے۔‎ وسیم چوہدری نے بتایاکہ او پی سی ادارہ کو مزید بااختیار بنانے اور اصلاحات نافذ کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک سمری بھیج دی گئی۔ ہارون نذیر کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان اور افواج پاکستان سے بے حد محبت رکھتےہیں اور ملک میں پیش آنیوالی کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں جانی و مالی حتیٰ کا کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ لہٰذا ان کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ اوورسیز کمیونٹی کا اداروں پر اعتماد بحال ہو۔
تازہ ترین