• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری ڈن کے والدین نے سسپکٹ عورت سے ملاقات کی ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی

لندن (پی اے) ہیری ڈن کے والدین نے سپسکٹ عورت سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کی آفر کی تھی اور یہ کہہ کر بم کا گولہ گرادیا تھا کہ وہ وائٹ ہائوس میں اگلے دروازے پر کمرے میں موجود ہے۔ شارلوٹ چارلس اور ٹم ڈن نے محسوس کیا کہ جیسے امریکی صدر کی پیشکش سے ان پر گھات لگائی گئی ہے 42سالہ این سکولس حادثے کے بعد جس میں 19سالہ ہیری ہلاک ہوگیا امریکہ واپس آگئی تھی۔ ہیری کے والدین نے کہا ہے کہ وہ این سکولس سے برطانیہ میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ہیری کے والد نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس کے ایک عہدیدار نے انہیں بتایا ہے وہ برطانیہ واپس نہیں لوٹ رہی تاہم صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ معاملے کو ایک اور زاویئے سے آگے لے جائیں گے تاہم ہیری کے والدین نے کہا ہے کہ وہ این سے برطانیہ میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاکہ پولیس اس سے پوچھ گچھ کرسکے ہم ایسی ملاقات نہیں کرنا چاہتے تھے جس کے لئے تیار نہیں تھے۔ شارلوٹ نے کہا کہ ہم سکتے میں آگئے تھے جیسے ہی ہم کمرے میں داخل ہوئے بم کا گولہ گرادیا گیا کہ این عمارت میں موجود ہے اور ہم سے ملاقات کرنا چاہتی ہے۔ ہمارے خیال میں تھراپٹس اور میڈی ایٹرز کے بغیر ملاقات کرنا مناسب نہیں ہوتا۔ ہیری 27اگست کو آر اے ایف کرائوٹن کے نزدیک ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کی موٹر سائیکل ایک وولوو سے ٹکرا گئی تھی۔ این کے بارے میں علم ہوا ہے کہ اس نے امریکی انٹیلی جنس افسر سے شادی کرلی تھی جو آر اے ایف کرائوٹن میں تعینات تھا اس سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی تاہم وہ سفارتی استثنا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ لوٹ گئی تھی، ہیری کے خاندان کے ترجمان نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات کو معمول سے ہٹ کر بے نظیر قرار دیا تاہم امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے ملاقات میں کہا کہ این برطانیہ واپس نہیں جارہی۔
تازہ ترین