• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے شکست پر سینیٹرز برہم، ہارون رشید کی بریفنگ مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کیخلاف ٹی 20میچوں میں شکست کی بازگشت پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ہارون رشید کی بریفنگ مسترد کر دی ۔ بدھ کو اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی ارکان برہم دکھائی دیے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے احسان مانی کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کا انکشاف نے کیا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو سفارش پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ مصباح الحق نے دبائو میں آکر نا چاہتے ہوئے انہیں کھلایا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایک سال تک ٹی 20میچز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو ٹی 20ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ پی سی بی کے ڈائریکٹر ہارون رشید نے کہا کہ شعیب ملک کی ٹی 20میں کارکردگی بری رہی ہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں شعیب ملک نے ہی 10میچز جتوائے ہیں۔ ہارون رشیدنے کہا کہ مصباح الحق ٹیم کی کارکردگی کے ذمہ دار ہیں۔ ان کی جگہ بات نہیں کر سکتا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جدید کرکٹ میں مصباح الحق کی سلیکشن سوالیہ نشان ہے۔ بتایا جائے نئے ڈومیسٹک سسٹم سے کتنے کھلاڑیوں کے روز گار متاثر ہوئے۔ کرکٹ ٹیم سے بھی آزادی مارچ کروایا جائے۔

تازہ ترین