• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمار اور سینان کے امارات کوریا تائیکوانڈو میں گولڈمیڈلز

دبئی ( سبط عارف) امارات میں مقیم پاکستانی بھائیوں نے یواے ای کوریا تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیت لیے۔

عمار اور سینان کے امارات کوریا تائیکوانڈو میں گولڈمیڈلز


عمار اشفاق اور سینان اشفاق شارجہ کلب ٹیم کے رکن تھے۔ کورین سفارتخانے کے تعاون سے منعقدہ ایونٹ میں 230 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ عمار نے جونیئر انڈر73 کے جی کیٹیگری میں فجیرہ کلب کے کھلاڑی کو 23-0 جبکہ سینان نے کیڈٹ پلس 65کے جی میں حریف پلیئر کو 11-2 سے ہرایا۔ شارجہ کلب ٹیم نے ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ خیال رہے کہ عمار اور سینان پاکستان کی تائیکوانڈو ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔یہ سینان کا رواں برس تیسرا گولڈمیڈل ہے وہ دو سلور میڈلز بھی جیت چکے ہیں۔

تازہ ترین