• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حسن علی بدستور ان فٹ، قومی ٹی 20 نہیں کھیلیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بدستور فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ ابھی تک کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے اور بولنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

حسن علی بدستور ان فٹ، قومی ٹی 20 نہیں کھیلیں گے


لاہور کی کرکٹ اکیڈمی میں ان کے ساتھ کام کرنے والا میڈیکل پینل کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل سپرفٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ قومی اکیڈمی میں پاکستان کے دو اہم بولرز شاہین آفریدی اور محمد عباس کی بحالی کا پروگرام بھی جاری ہے۔

تازہ ترین