• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی گراؤنڈ کی تباہ حالی ،ورلڈ ٹی20 میچز خطرے میں

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی خراب پچ اور آؤٹ فیلڈ کی تباہی کی وجہ سے آسٹریلیا کے 2 ڈومیسٹک میچز دوسرے مقام پر شفٹ ہونے سے آئی سی سی چونک گئی ہے۔ رگبی فائنل کے انعقاد کی وجہ سے گراؤنڈ کی حالت خراب ہوئی ۔ آسٹریلیا میں اگلے سال شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے 7 میچز یہاں ہونگے جبکہ 2020 رگبی کے چند میچز عبوری طور پر یہاں شیڈول ہیں۔ اگر یہ سلسلہ اس طرح جاری رہا تو آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ ٹی20کے میچز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کی پابندی لگ سکتی ہے۔

تازہ ترین