• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

”دی ہنڈریڈ کرکٹ“ پلیئرز ڈرافٹ میں 35پاکستانی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ میں آئندہ سال ہونے والی نئی طرز کی کرکٹ لیگ”دی ہنڈریڈ “کے پلیئرز ڈرافٹ میں شریک کرکٹرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 35 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

محمد عامر پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر


محمد عامر پاکستان کے مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے جبکہ احمد شہزاد، کامران اکمل، جنید خان اور امام الحق سمیت 18 کرکٹرز بغیر ریزرو پرائس کے ڈرافٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ آٹھ ٹیموں پر مبنی لیگ "دی ہنڈریڈ" کا پہلا ایڈیشن آئندہ برس ہوگا۔ ڈرافٹ 20 اکتوبر کو منعقد ہوں گے جب کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم سو گیندوں پر مشتمل اننگز کھیلے گی۔ کھلاڑیوں کیلئے سب سے زیادہ ریزرو پرائس ایک لاکھ پچیس ہزار پائونڈز ہے۔ کرس گیل، لاستھ ملنگا، کاگیسو ربادا، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر مہنگے ترین کرکٹرز میں شامل ہیں ۔

تازہ ترین