• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان کا فیصلہ چیئرمین کرینگے،قیاس آرائیاں قبل ازوقت ہیں،پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز کے لئے کپتان کا فیصلہ چیئرمین احسان مانی کریں گے۔ سرفراز احمد کا تقرر سری لنکا کی سیریز کے لئے ہوا تھا۔ ٹیم کے اعلان سے قبل چیئرمین اپنے استحقاق کے تحت کپتان کو برقرار رکھ سکتے ہیں یا کسی اور کو کپتان بناسکتے ہیں۔ اس متعلق قیاس آرائیاں قبل از وقت ہیں۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق بدھ کو لاہور سے فیصل آباد پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے تفصیلی مشاورت جمعرات سے شروع ہوگی ۔ ٹیم کے لیے مشاورت آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گی۔ توقع ہے کہ ٹیم کا اعلان اتوار کو ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پرفارمر کے نام زیر غور آئیں گے۔ مصباح الحق نے چھ صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچزو سلیکٹرز سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ نسیم شاہ،فواد عالم، سلمان بٹ ،محمد عرفان، سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز پر بات چیت ہو گی۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لئے چند نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں پر غور ہوگا ۔

تازہ ترین