کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں نے میچ جیت لئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بدھ کو خیبرپختونخوا نے سندھ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔سندھ نے 6 وکٹ پر 169 رنز بنائے۔
محمد وقاص 36 گیندوں پر 36 اور گوہر علی نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔ نبیگل نے 4 چھکوں اورایک چوکے کی بدولت 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ خیبرپختونخوا نے ہدف 16 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ سندھ کے فاسٹ بولر غلام مدثر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیمنے 6وکٹوں کے نقصان پر 198رنز بنائے۔ محمد سعد نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 66 اور نعمان انور نے 36گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز ہی بناسکی۔ رضا علی ڈارنے 3 شکار کیے۔