• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر شین واٹسن کی معذرت

کراچی (نیوزڈیسک )سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے سوشل میڈیا پر خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر شیئر ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔تصویر شیئر ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ نسل پرستانہ تبصرے بھی ان کے اکاؤنٹس سے شیئر ہوئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہر طرف سے ان پر تنقید ہونے لگی تھی۔اس صورت حال میں شین واٹسن کو اپنے مداحوں سے معذرت کرنا پڑی۔شین واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ہیکرز کا کیا دھرا ہے۔ گزشتہ ہفتے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا ، انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی غیر اخلاقی تصاویر کے لیے سب سے معذرت چاہتا ہوں۔

تازہ ترین