• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگا، تنویر الیاس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائیگا، انڈسٹریل سٹیٹ کی بہتری کیلئے دی گئی تجاویز وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیں گی،ملتان کاروباری مرکز ہے اس میں بہتری کیلئے کاروباری شخصیات کی آراءاور تجاویز ووزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے ملتان ایوان صنعت و تجارت کے ممبران اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔صدر چیمبر آف کامرس ملتان شیخ فضل الٰہی سمیت دیگر کاروباری شخصیات نے ملتان کے تاجروں کےمسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ پر بھروسہ ہے، یہ ادارہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریگا۔
تازہ ترین