• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ روز قبل اغواء ہونیوالے 9سالہ بچے کی لاش برآمد

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سے پانچ روز قبل اغواء ہونے والے 9سالہ بچے کی لاش موبائل کمپنی کے ٹاور کے قریب سے مل گئی۔ڈھوک کمال دین چکلالہ کے رہائشی اجمیرخان نے 11اکتوبرکوتھانہ ائرپورٹ میں ایف آئی آردرج کرائی تھی کہ اس کانوسال کابیٹانویدخان 10اکتوبرکی شام شاہ خالدکالونی کے بازارگیا جوواپس نہ آیا۔ ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایاکہ بدھ کو بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تازہ ترین