• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے وکلاء کا جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جڑواں شہروں کے وکلاء نے بھی جے یو آئی کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز جے یو آئی لائرز ونگ کے رہنما قاری عبدالرشید نے اپنی ضلعی قیادت کے ہمراہ راولپنڈی کچہری میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء سے ملاقات کر کے آزادی مارچ کے مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے حمایت اور شرکت کی اپیل کی جس کے جواب میں اسرار عباسی، ممبر پنجاب بار کونسل سجاد اکبر عباسی، ملک صدیق اعوان اور شاہد محمود مغل سمیت دیگر رہنمائوں نے دعوت کا خیرمقدم کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بعدازاں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے جڑواں شہروں کے وکلاء نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کر کے تعاون کا یقین دلایا۔
تازہ ترین