• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کےمطابق پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے، اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (جنگ نیوز ) اسلام آباد چیمبرکے صدر محمد احمد وحید نے سی ڈی اے پر زور دیا کہ وہ عدالتی حکم کے مطابق پراپرٹی ٹیکس وصول کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے گذشتہ دنوں پراپرٹی ٹیکس میں 300فیصد تک اضافہ کر دیا تھا جس کیلئے قانونی طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کے اس اقدام کی وجہ سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ممبران اور مارکیٹوں کے تاجروں سمیت مقامی بزنس کمیونٹی میں اضطراب پایا جاتا تھا۔لہٰذا چیمبر نے ایم سی آئی کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو عدالت میں چیلنج کیا۔ انہوں نے حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک میں ایسے قوانین بنائے جس سے نہ صرف کاروبار کی لاگت میں کمی آئے بلکہ کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں۔
تازہ ترین