• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی غلط سرگرمیوں میں سوشل میڈیا کا کردار بھی ہے، آئی جی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس نےگیارہ ماہ کے دوران ایک سو سے زائد اغواءاور گمشدہ بچوں کو بحفاظت بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیا ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے بدھ کو ان بچوں اور والدین سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ،ان کے ساتھ دوستانہ ماحول پیدا کریں اور انہیں وقت دیں ،والدین کا بچوں پر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بچے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں جن میں زیادہ تر سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہے۔
تازہ ترین