• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر رکنے کی اجازت

لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیشِ نظرپشاور۔کراچی۔پشاور کے درمیان چلنے والی خیبر میل کو چھانگا مانگا ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ کیلئے رُکنے کی اجازت دیدی ہے ۔ عوام کو یہ سہولت عارضی طور پر 3 ماہ کیلئے حاصل ہوگی۔حضرت الحاج خواجہ محمد معصوم کے سالانہ عرس کے موقع پر ہزارہ ٹرین اور عوام ٹرین کو کھاریاں ریلوے اسٹیشن پر 2منٹ کیلئے رکنے کی اجازت دے دی ہے شرکاءکو یہ سہولت یکم نومبر سے لے کر چار نومبر تک حاصل ہو گی ۔
تازہ ترین