• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکنوں کا اہم کردار‘مایوسی دور کی جائیگی‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر )مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان ،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری کوئٹہ ڈویژن جاوید اقبال ،صدر تحصیل نا نا صاحب میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ، انور نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین ،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ عبدالوارث اچکزئی،نثار اچکزئی ،ارباب اقبال،لیاقت راجپوت اورشنو گل خلجی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کامرکزی کنونشن کوئٹہ میں ہوگا جس سے مرکزی قائدین شہباز شریف،احسن اقبال ودیگر خطاب کرینگے پارٹی کے کارکن تیاریاں تیز کردیں، انہوں نے کہا کہ کارکن کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ کنونشن میں کارکنوں کو عزت اور ماضی کی غلطیوں کی تلافی کی جائے گی اور ان میں پائی جانے والی مایوسی دور کی جائے گی۔درایں اثناء انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور بے یقینی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا لہٰذا حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران کوان کے کام کرنے دیئے جائیں ،کلاس فور و دیگر غیر ضروری نام نہاد اختیارات انتظامی افسران سے واپس لئے جائیں۔
تازہ ترین