• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدنی چوک فلائی اوور کا ابتدائی تخمینہ لاگت اورپی سی ٹو کی تیاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئرایم ڈی اے جاوید احمد قریشی کی زیرصدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینیر جاوید احمد قریشی چیف انجینئرایم ڈی اے نے کی۔ممبران میں ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن اکرام عزیز بلوچ،چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی نمائندگی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک احسان اور ایڈمن انسپکٹر امجد خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدنی چوک فلائی اوور کا ابتدائی تخمینہ لاگت اورپی سی ٹو کی تیاری کیلئے کیس آئندہ گورننگ باڈی میں منظوری کیلئے پیش کرنے کی اجازت لی گئی اور فاطمہ جناح فیز i اورii میں ابھی تک شروع نہ ہونیوالے ترقیاتی کام ، بیوٹیفکیشن اور شجر کاری شروع کرنے کی بھی منظوری لی گئی۔
تازہ ترین