• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من پسندافسروں کی تعیناتیوں اور افسران کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات کے چیئرمین ظاہر شاہ طورو ایم پی اے نے محکمہ مواصلات وتعمیرات میں او پی ایس کی بنیاد پر من پسند افسروں کی تعیناتیوں اور ان افسروں کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن خور مافیا قبضہ گروپ کی شکل میں محکمہ پر قابض ہے اور اس سے وزیر مواصلات کیلئے کافی مشکلات پیدا ہورہی ہیں اور انہیں بدنام کیا جارہا ہے ان تمام خرابیوں کے ذمہ دار محکمہ مواصلات وتعمیرات کے افسر ہیں محکمہ مواصلات کے افسر دوسرے محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کا م کر رہے ہیں انہیں فوری طورپر واپس بلا یا جائے تاکہ محکموں کے افسروں کو من پسند فیصلوں سے روکا جاسکے انہوں نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سفید ہاتھی نہیں بننے دیا جائیگا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق محکمہ کو کرپشن سے پاک کیا جائیگا اجلاس میںارکان صوبائی اسمبلی شفیع اللہ خان ٗشرافت علی ٗسردار یوسف زمان ٗاعظم خان ٗبہادر خان ٗمیاں نثار گل کے علاوہ مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسروں نے بھی شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات میں پلاننگ ٗمانیٹرنگ ٗڈیزائننگ اور معیاری تعمیر کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ اور کئی کئی سالوں تک سکیمیں التواء کا شکار رہتی ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قوم کا پیسہ ضائع ہوتا ہے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ افسروں کو من پسند فیصلوں سے روکنے اور محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے یہ معاملہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کے ساتھ اٹھایا جائیگا تاکہ بھرتی کے عمل کو تیز تر کرکے میرٹ کی بنیاد پر حقداروں کی تعیناتی کرکے کام کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ افسران قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے سخت ہدایات جاری کیں کہ اگر آئندہ افسران بلاوجہ اپنی حاضری یقینی نہ بنائی تو اسمبلی قواعد واضوابط کے مطاق متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے جس میں مقامی ایم پی اے کو بھی مدعو کیا جائیگا تاکہ وہاں کے عوامی مسائل کو اجاگر کرکے موقع پر حل کرنے کے علاوہ متعلقہ حکام تک مسائل پہنچا کر انکو حل کیا جاسکے
تازہ ترین