• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادے کا سندھ نہ آناکوئی بڑی بات اور نا انصافی نہیں ہے، وزیراعلیٰ

بھٹ شاہ (شبیر احمد/نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے بیان سے متعلق پیپلز پارٹی کے کسی ورکر سے پوچھا جائے، حلیم عادل شیخ کی حیثیت نہیں ہے کہ میں انکے بیان پر رد عمل دوں، برطانوی شہزادے اور انکی اہلیہ کی جانب سے سندھ کا دورہ نہ کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات اور نا انصافی نہیں ہے، وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت سندھ کا حصہ نہ دینا اور سندھ کے حصے کا پانی نہ دینا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے آج بھٹ شاہ میں حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے 276 ویں عرس مبارک کے سہ روزہ تقریبات کے اختتام پر شاہ عبداللطیف بھٹائی کی مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ، وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی، وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اولیائے کرام کی دھرتی ہے جوکہ بزرگوں کی دعاؤں سے انشاءاللہ ہمیشہ آباد رہے گی۔

تازہ ترین