• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہی جوڑے کا چترال میں بے مثال استقبال، موسمی تبدیلیوں سے متاثر گلیشیئر کا دورہ

چترال(نیوزایجنسیاں)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال کیا گیا، چترال ایئرپورٹ آمد پر ضلعی کمشنر(ڈی سی )اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او)نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شاہی جوڑے کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی، ساتھ ہی شہزادے ولیم کو روایتی چغہ اور شہزادی کیٹ کو شال کا تحفہ بھی دیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا چترال پہنچنے پر پرتباک استقبال


شاہی جوڑے کو شہزادی ڈیانا کے دورے پر مشتمل تصویری کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی، انہوں نے 1991 میں وادی کا دورہ کیا تھا۔ 

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے وادیوں اور ہمالیہ کی برف پوش پربتوں کا نظارہ کیا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے دنیابھرمیں آگاہی اجاگرکرنے کیلئےمشہوربرطانوی شاہی جوڑےنےچترال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پگھلنے والے گلیشئیرکوبھی دیکھاجوپاک افغان سرحدپر واقع ہے۔وادی کیلاش کے علاقے میں ایک گاؤں کے دورے پر انہیں انہیں کلائمٹ چینج کے باعث ہونے والے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

شاہی مہمان میٹھے پانی کے چشموں اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ 

روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے کیٹ مڈلٹن چترالی ثقافت میں کوہ قاف کی شہزادی نظر آئیں، شہزادہ ولیم بھی سفید چغے میں ملبوس تھے۔

شاہی جوڑےنےمقامی کیلاش قبیلے کے روایتی رہن سہن کا مشاہدہ بھی کرے گا۔ 

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نےاپنے مختصر قیام کے دوران چترال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی استعداد کار کا بھی جائزہ لیا۔

تازہ ترین