• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا 2020 کے بعد پاکستان کیلئے اقتصادی ترقی میں اضافے کا تخمینہ

واشنگٹن (واجد علی سید) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2020 کے بعد پاکستان کیلئے اقتصادی ترقی میں اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔ 

آئی ایم ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ جین ملیسی فریٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بلند نظر پروگرام پر عمل شروع کردیاہے، کافی مالی ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہے، گزشتہ سال میں خسارہ توقعات سے تجاوز کرگیا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات بھی بڑھ رہے ہیں۔ جین ملیسی کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاکستان کی معاشی نمو کم رہے گی جو 2019 میں تین اعشاریہ تین فیصد اور 2020 میں 2.4فیصدر ہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ فنڈ پروگرام کی وجہ سے پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، بیرونی سرمایہ کاری مقامی اثاثوں میں ہورہی ہے کیونکہ شرح تبادلہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہم آہنگ ہے، مبادلہ مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پاکستانی حکام پرعزم ہیں، معاشی چیلنجز ہیں ، گئے برس خسارہ توقعات سے زائد رہا، مالیاتی انتظام کو کافی درست کرنےکی ضرورت ہے، ٹیکس آمدنی بڑھی ہےالبتہ بے یقینی کی صورتحال اور خام تیل کی قیمتیں بڑے خدشات ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے صورتحال بہتر ہورہی ہے ، امید ہے درمیانی مدت میں نمو بڑھے گی، معیار زندگی بڑھانے کیلئے معاشی نمو ضروری ہے۔

تازہ ترین