• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ انقرہ پہنچ گئے، ایردوان کا ملاقات سے انکار

انقرہ ( اے ایف پی، ایجنسیاں )شام میں ایک ہفتے سے ترکی کی فوجی کارروائی روکنے کے لیے امریکا سمیت عالمی برادری متحرک ہوگئی ہے،ترکی پر دباؤ کیلئےامریکی امریکی نائب صدرکی سربراہی میں وفد انقرہ پہنچ گیا،

روس نے بھی ثالثی کی پیشکش کر دی ہے ،ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات سے انکار کرتےہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں ،

مائیک پینس اور پومپیو سے انکے ہم منصب ملاقات کریں گے ، انھوں نے کہا شام کی صورتحال پر میں بات اس وقت کروں گا جب ٹرمپ انقرہ آئیں گے ،ترک صدر نے کردجنگجووں کیلئےپیغام دیا کہ ان کے پاس صرف ایک آپشن ہے کہ ہتھیار پھینک دیں ،

انھوں نے کہا کہ میری پیشکش صرف آج رات تک ہے ، جنگجو ہتھیار پھینک دیں،اپنا سازوسامان ہمارے حوالے کردیں اور محفوظ پناہ گاہوں سے باہر آجا ئیں ،صرف یہی شام کےمسئلے کا فوری حل ہے روس نے بشار حکومت اورترکی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے، شام میں ایک ہفتے سے ترکی کی فوجی کارروائی روکنے کے لیے امریکا سمیت عالمی برادری متحرک ہوگئی ہے۔

تازہ ترین