• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو میں تدریس معطل، احتجاجی مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردو میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کے ساتھ پیش آنے والے انتہائی ناخوشگوار واقعہ کے خلاف جامعہ اردو کے تمام ملازمین کا گلشن اقبال و عبدالحق اور اسلام آباد کیمپسزمیں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں جامعہ اردوکے تمام ملازمین نے شیخ الجامعہ و دیگر ملازمین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام غنڈہ عناصرکا جامعہ سے فوری طور پر داخلے منسوخ کیاجائے اور ان کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی کی جائے۔ جملہ ملازمین نے پیر تک تمام تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
تازہ ترین