• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردومیں پرچے اساتذہ اور انتظامیہ کی جانب سے رکوا ئے گئے، جمعیت

کراچی (اسٹف رپورٹر) گزشتہ روز جامعہ اردو گلشن کیمپس میں وائس چانسلر کی گاڑی روک کراپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرنے والے آئی ایس او کے طلبہ کے خلاف چلائی جانے والی جھوٹی خبر بلاشک قابل مذمت ہے۔ یہ کہنا تھا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو گلشن کیمپس، عتیق الرحمن کا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے کارکنان جامعہ میں یوم حسین کے انعقاد کی اجازت کے حوالے سے وائس چانسلر سے ملنا چاہتے تھے, تاہم انتظار کے باوجود طلبہ کو ملنے کا وقت نہیں دیا گیا۔ طلبہ اپنے مطالبات کو منوانے کا جمہوری حق اور طریقہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین