• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام اینڈ جیری‘ جیسےکارٹون اور اس کے معروف کرداروں کے خالق جوزیف باربیرا تھے۔ان کا تعلق نیویارک بروکلن سے تھا۔ ابتداء میں انہوں نے بینک میں ملازمت سے اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔ اس کے بعد وہ اخبارات میں کارٹون بنانے لگے جو کافی مشہور ہوئے اور اخبارات میں کارٹونسٹ کی حیثیت سے انہیں کافی شہرت ملی۔

حباخان

پیارے بچو! آپ کارٹون تو بہت شوق سے دیکھتے ہوں گے ،ویسے بھی آج کل تو 3 ڈی اینی میٹڈ کارٹونز کا زمانہ ہے جو کمپیوٹر سے تخلیق کرنا بے حد آسان ہے۔ لیکن ہم آپ کو بتائیں کہ چند دہائی پہلے تک بنائے جانے والے کارٹونز کو پہلے کاغذ پر بنایا جاتا تھا، اس کے بعد کاغذوں پر بنائی گئی مختلف تصاویر کو اکٹھا کر کے انہیں فلم کی شکل دی جاتی تھی۔

مثال کے طور پر مشہور زمانہ ٹام اینڈ جیری کارٹون میں جب ٹام جیری کا پیچھا کرتا ہے تو اس بھاگ دوڑ کے لیے تخلیق کاروں کو ٹام کی مختلف حرکات پر مبنی سینکڑوں تصاویر بنانی پڑتی تھیں، تب کہیں جا کر ایک منظر مکمل ہوتا تھا۔ ٹام اور جیری کی شرارتوں سے بھر پور یہ کارٹون نہ صرف بچے بلکہ اکثر بڑے بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔’

ٹام اینڈ جیری‘ جیسےکارٹون اور اس کے معروف کرداروں کے خالق جوزیف باربیرا تھے۔ان کا تعلق نیویارک بروکلن سے تھا۔ ابتداء میں انہوں نے بینک میں ملازمت سے اپنے کریئر کا آغازکیا تھا۔ اس کے بعد وہ اخبارات میں کارٹون بنانے لگے جو کافی مشہور ہوئے اور اخبارات میں کارٹونسٹ کی حیثیت سے انہیں کافی شہرت ملی۔ 

یہی شوق انہیں اینیمیشن کی طرف لے جانے کا سبب بننا۔1937 میں ایم جی ایم سٹوڈیو میں باربیراکی ملاقات ہانہ سے ہوئی تھی۔ دونوں نے’ پس گیٹس دی بوٹ، نامی بلی اور چوہے کا کردار تیار کیا جو بعد میں ’ٹام اینڈ جیری‘ کے نام سے بہت مشہور ہوا۔

اس جوڑی کی سترہ برس کی شراکت کا نتیجہ یہ نکلا کہ اس کردار کو چودہ باراکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا اور سات بار اسے انعام ملا۔اسی جوڑی نے 1969 میں ’اسکوبی ڈو نامی‘ کردار کی تخلیق کی جو بہت مقبول ہوا۔ یہ کردار مستقل سترہ برسوں تک ٹیلی ویژن پر چھایا رہا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ 

1957 میں ولیم ہانہ نے ایم جی ایم سٹوڈیو کو خیر باد کہہ دیا اور دونوں نے ہانہ - باربیرا کے نام سے نئی کمپنی تشکیل دی اور اس کے بعد اس جوڑی نے اینیمیشن کی دنیا کو ایک سے ایک شاہکار دیے۔اس جوڑی نے تین سو سے زائد کارٹونز تخلیق کیے تھے۔

تازہ ترین