• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ آپ نے ایک سوال کے جواب میں لکھا تھا کہ سجدۂ تلاوت نماز کے فوراً بعد اسی حالت میں ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پہلے جو ہم نے اس طریقے سے سجدۂ تلاوت کیے ہیں، کیاوہ ادا ہوچکے یا انہیں دوبارہ ادا کریں؟(قاسم گل،کراچی)

جواب:۔جو سجدے کیے ہیں ،وہ ادا ہوگئے ۔ نماز کے فوراً بعد جو سجدۂ تلاوت کی کراہت ہے،وہ خارجی احوال کی وجہ سے ہے، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی غلطی سے سجدہ کرلے توکراہت کے باوجود نفس ِسجدہ ادا ہوجاتا ہے۔ (البحرالرائق3/250)

تازہ ترین