• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبِ نبویﷺ: ’’ورس اور زیتون‘‘کا استعمال…!

حضرت زیدبن ارقمؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ ذات الجنب(پسلی کا درد)کے علاج میں ورس اور زیتون کے تیل کی تعریف فرماتے تھے۔(جامع ترمذی) اطبائے قدیم نے ورس کو زعفران کا بدل قرار دیا ہے، اس کا محلول چہرے سے ہر قسم کے داغ دھبے دور کردیتا ہے،جلدی بیماریوں میں اکسیر ہے،اس کے پینے سے خارش،پھنسیاں،ایگزیما اور آبلے دور ہوجاتے ہیں۔

یہ اکثر زہروں کا تریاق ہے، جسم کے لیےمقوی اور مفرح ہے،قوتِ جسمانی میں اضافہ کرتا ہے،اس کے جوشاندے کو پینے سے سوزاک اور نسوانی امراض دور ہوجاتے ہیں،دافع تعفن ہونے کی وجہ سے گلے اور دیگر اعضاء کی سوزش میں بھی مفید ہے، یہ گردوں اور مثانے سے پتھری نکال دیتا ہے،پیٹ کے نفخ کو دور اور معدے کی اصلاح کرتا ہے۔

تازہ ترین