• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ کو ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے پر غور، رضوان کیپنگ کرینگے

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) محمد حفیظ نے جمعرات کو اپنی 39 ویں سالگرہ منائی ۔ایسی عمر میں جبکہ کرکٹرز ریٹائر ہوجاتے ہیں ان کے لئے اچھی خبر سامنے آرہی ہے۔ سری لنکا کے ہاتھوں ہوم سیریز میں تین صفر کی شکست کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق انہیں دورئہ آسٹریلیا میںٹی 20 کی کپتانی سونپنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ سرفراز احمد کی خراب بیٹنگ فارم ان کی سلیکشن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ محمد حفیظ2014 میں بھی پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں۔ نجم سیٹھی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی پر انہیں کپتانی سے ہٹایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ کو کپتان بناکر محمد رضوان کو وکٹ کیپنگ کی ذمے داری سونپی جائے گی۔ اس کی حتمی منظوری چیئر مین احسان مانی دیں گے۔ مصباح الحق سری لنکا کے ہاتھوں تین مسلسل ٹی ٹوئنٹی میچز ہارنے کے بعد مایوس اور پریشان مصباح الحق دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے چند سخت فیصلے کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین