• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شہزاد اور عمر سپر لیگ کارکردگی پر منتخب ہوئے تھے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحت


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ دی گئی۔سلیکشن کمیٹی مکمل طور پر با اختیار ہے ۔ چیف سلیکٹر مصباح الحق فارم، فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لے کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ وہ پی سی بی اور نہ ہی کسی اوربالائی حلقوں کے زیراثر ہیں۔ پی سی بی کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لیےجارہے تھے۔ جس پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اور سینئر لیگل قونصل بیرسٹر سلمان نصیر کو سینیٹ کمیٹی اجلاسکے لیے نامزد کیا گیا۔ سپر لیگ میں احمد شہزاد نے 8 میچوں میں 51.83 کی اوسط سے 311 رنز بنائے، اسٹرائیک ریٹ 126.93 رہا۔ جبکہ عمر اکمل نے 12 میچز میں34.62 کی اوسط سے 277 رنز اسکور کیے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 137.12 تھا، دونوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے جو چیمپئن بنی تھی۔

تازہ ترین