• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکاورلڈکپ، پاکستان کو سخت مقابلے میں جرمنی سے شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن جرمنی، پاکستان کو 3-2 کی شکست دینے کے باوجود سوکا ورلڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ سے باہر ہوگیا۔ پاکستانی ٹیم نے اپنے جارحانہ کھیل سے شائقین کے دل جیت لئے۔ ہنگری کی 2میچوں میں 6پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ دوسری پوزیشن کیلئے رومانیہ اور سلووینیا میں مقابلے کی دوڑ جاری ہے۔ گروپ ’ایچ‘ میں جمعرات کو فاتح ٹیم کیلئے جان ایڈیمیٹ، نکالاس کوہل اور رینالڈ نے گول اسکور کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے دونوں گول نوجوان محمد وحید کےنام رہے۔ خوشی میں اپنی شرٹ اتارنے پر انہیں یلوکارڈ دکھایا گیا۔ دیگر کھیلے گئے میچوں میں قازقستان نے نائیجریا کو 0-6، بلغاریہ نے سائپرس کو 0-6، فرانس نے بھارت کو 0-7، کروشیا نے کولمبیا کو 0-5، ہنگری نے رومانیہ کو 3-4، روس نے اسپین کو 1-3، سلواکیہ نے نائجیریا کو 0-4سے شکست دی جبکہ چین اور اسکاٹ لینڈ1-1اور یونان اور مصر کی ٹیمیں 2-2سے برابر رہیں۔

تازہ ترین