• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے محمد عامر کو نہیں مناسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق ، فاسٹ بولر محمد عامر کوٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے قائل نہ کرسکے۔ مصباح الحق چاہتے ہیں کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ کریں۔ پاکستان کے بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ آسٹریلیا کیلیے محمد عامر اور وہاب ریاض کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا۔ سابق کپتان وقار یونس نے کہا کہ دونوں بولرز فیصلہ کرچکے، ان کے ساتھ پہلے بھی اس حوالے سے بات کی گئی تھی لیکن انہوں نے واپسی کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا جب کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت تک طویل فارمیٹ سے دور رہنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

تازہ ترین