• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم خان قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی قومی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینیٹرمقرر کردیا ہے۔ ندیم خان سلیکٹر ہونگے نہ ان کاسلیکشن کمیٹی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ وہ چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔کوچز سے رابطہ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو دیں گے۔ جنگ نے تین ہفتے قبل ندیم خا ن کی تقرری کی خبر دی تھی ۔یہ خبر سینئراسٹاف رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے دی تھی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کاکہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع علم رکھنے والے ندیم خان ایمانداری سے کام کرتے ہیں۔ 49 سالہ ندیم خان پاکستان کے لیے 2 ٹیسٹ، 2 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ 153 فرسٹ کلاس میچ بھی کھیل چکے ہیں۔ ندیم خان 17-2016 میں قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔ ندیم خان 2 مرتبہ ایشیاکپ میں اور ایک بار آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجررہ چکے ہیں۔

تازہ ترین