• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان یونیورسٹی کا واقعہ، ایچ ای سی نے نوٹس لے لیا، فوری کارروائی ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات میں جنسی ہراسانی ، انفرادی زندگی میں مداخلت و عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی بالخصوص یونیورسٹی آف بلوچستان میں ذاتی زندگی میں مداخلت اور جنسی تشدد کے الزامات کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ ایچ ای سی نے ان معاملات کو 21اکتوبر،2019کو منعقدہ وائس چانسلرز کے اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کیا ہے ۔ اس میٹنگ میں جامعات میں ہراساں کرنے اور اسی طرح کے دیگر معاملات سے متعلقہ قوانین کا جائزہ لینے اور جامعات کو طلباء کے لیے محفوظ مقامات بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی ۔ چیئرمین ، ایچ ای سی اور ایگزیکٹو ڈایئریکٹر ، ایچ ای سی نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر سے جامعہ میں ہونے والے جنسی ہراسانی کی شکایات کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے بات کی اور انھیں کہا کہ اگر جنسی ہراسانی کے واقعہ میں جامعہ کا کوئی فردملوث پایا گیا اس کے خلاف تیزی سے ایکشن لیا جائے ۔ ایچ ای سی کی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے جنسی ہراسانی کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائن اس ضمن میں اقدام اور تحقیق کرنے کے بارے میں فریم ورک مہیا کرتی ہے ۔

تازہ ترین