• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پروفیسر قدیم انجیل کے اجزا کی چوری میں ملوث نکلا

کراچی (نیوزڈیسک)مصر میںEgypt Exploration Society نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی پروفیسر اور قدیم تصانیف کے سائنس داںDirk Obbink پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سوسائٹی کی لائبریری میں موجود قدیم ترین انجیل کے ایک نسخے کے 11 اجزاء کو چوری کرنے کے بعد فروخت کر دیا۔پیرس کے ٹکڑوں پر یونانی زبان میں تحریر انجیل کا یہ قدیم نسخہ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے آثار قدیمہ کے دو ماہرین کو 1898 میں مصر کے صوبے المنیا کے ایک گاؤں (دارالحکومت قاہرہ سے 200 کلو میٹر دور) میں کچرے کے ڈھیر سے ملا تھا۔ بعد ازاں یہEgypt Exploration Society کی ملکیت میں آ گیا جو 1882 میں قائم ہوئی تھی۔

تازہ ترین