• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت کا کارنامہ،خشک دودھ کو کوکین سمجھ کر نوجوان کو 15 سال سزا سنادی

کراچی (نیوزڈیسک )امریکی ریاست اوکلاہاما کے ایک نوجوان کو، جسے اپنے پاس کوکین رکھنے اور بیچنے کے جرم میں عدالت نے 15 سال کیلئے جیل بھیج دیا تھا،

صرف دو ماہ کے بعد مقدمہ خارج کر کے رہا کر دیا گیا ہے،کیونکہ لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے قبضے سے نکلنے والا سفید پاؤڈر اصل میں خشک دودھ تھا۔

26سالہ نوجوان کوڈی گریگ کو عدالت نے پچھلے ہفتے 15 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ پولیس نے اسے 12 اگست کر نشہ آور پاؤڈر رکھنے کے جرم میں پکڑ کر جیل بھیج دیا تھا

جہاں وہ اپنے خلاف مقدمے کے فیصلے کا انتظار کر رہا تھا۔گریگ نے جج کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ اس کے پاس کوکین تھی جسے وہ بیچنے کیلئے اپنے ساتھ لے جا رہا تھا۔

تازہ ترین