• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار گاڑیاں، 8 موٹرسائیکل اڑالئے گئے، جڑواں شہروں میں لاکھوں کے ڈاکے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں، سات موٹرسائیکلوں،5مویشیوں اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی کا اور موٹر سائیکل اڑا لی گئی ۔ تھانہ روات کومحمد ناصر نے بتایا کہ چار افراد نے ہمارے گودام اورورکشاپ سے تقریباً 40لاکھ روپے مالیت کے پمپس ، موٹریں ، اور انجن و جنر یٹر وغیرہ لوڈ کر کے لے گئے۔ تھانہ ٹیکسلاکو محسن افضل نے بتایا کہ 4 نامعلوم مسلح افراد گھر کے اندر گھس آئے اور ایل ای ڈی، 60ہزار روپے، ڈرل مشین، پرفیوم اور آرٹیفیشل جیولری چھین کرلے گئے۔تھانہ جاتلی کے علاقے سے ٹرانسفارمرکے کوائلز چوری ہو گئے۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقے پارک روڈ پر تین مسلح موٹر سائیکل سوار اوزیر الطاف سے سوا لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور موبائیل فون چھین کر لے گئے ،تھانہ کھنہ کے علاقے مارگلہ ٹائون میں تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ممتاز علی کا موبائیل اور پرس چھین لیا۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے جناح گارڈن میں چار مسلح افراد مختیار احمد کے گھر میں داخل ہو کر ساڑھے چھ لاکھ روپے کی نقدی، زیورات وغیرہ لوٹ کر لے گئے ،تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی نائن ٹو میں تین مسلح افراد محمد ندیم کے ڈرائیور محمود رضا سے گاڑی لے اڑےاور اس کے پاس موجود ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے فیز سکس میں محمد علی کے گھر سے چالیس تولے سونے کے زیورات چار ہزار ڈالر دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ چوری ہو گئے ۔تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون ون میں نامعلوم شخص عبدالقیوم کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور ایک کلاشنکوف اور ساڑھے 17 ہزار روپے لے گیا ۔
تازہ ترین