• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے حملے جاری ،مزید 119شہریوں میں وائرس کی تشخیص

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ،اپنے نامہ نگار سے ،اپنے رپورٹر سے) غیر سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن سے 54،میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 27،چکلالہ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے 20، کہوٹہ،مری سے دو ،دو جبکہ کلرسیداں سے ایک شہری اور اسلام آباد سے دس شہری ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز بےنظیر ہسپتال میں ڈینگی کے 237 مریض داخل تھے،57نئے مریض داخل کیے گئے ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 115 مریض داخل تھے، ہولی فیملی ہسپتال میں 229 مریض داخل تھے ، 99نئے مریض داخل کئے گئے، علاوہ ازیں کینٹ ایریاز میں گذشتہ روز مزید 21ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گذشتہ روز بھی درجنوں مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، ڈپٹی ڈی ایچ او نے ٹیکنالوجسٹ اور ہیلتھ کی ٹیم نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
تازہ ترین