• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے مجھے کہا کشمیر کا فیصلہ کشمیر میں ہوگا،علی محمد خان

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ اللہ پر توکل ہی مومن کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم نے ہمیشہ دوسروں کے بچوں کو جہاد پر بھیجا۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر میں ہوگا۔ وہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں آل پاکستان یوتھ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہوتی۔سابق وزیر اعظم کشمیر سردار یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اعتماد ہوگیا کہ کشمیر ہم لے کر رہیں گے۔کشمیری امن پسند اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔حریت رہنما عبدالحمید لون نےکہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہت گھمبیر اور نازک ہے۔دو ماہ سے جموں کشمیر کی وادی میں لاک ڈائون ہے۔کانفرنس سے رانا ذیشان، مظہر جاوید،شہزاد عباسی،اسامہ قریشی اور ارسلان کیانی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین