• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ ہو گا، سب سے بڑا کشمیری پرچم لہرایا جائیگا،عظمیٰ گل

ااسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا کشمیری پرچم آویزا ں کر کے ، ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی اور دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 20 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ کا اعلان کیا۔ ملین مارچ جناح ایوینیو پر ڈی چوک سے ایف 8 کے اشارے تک ہو گا۔ پریس کانفرنس میں سردارعثمان عتیق چیئرمین مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، آل پاکستان انجمن تاجران کے اجمل بلوچ، چیمبر آف کامرس سے چوہدری ساجد سرور اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین