• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے33اضلاع میں ڈینگی ہے ،دنیا میں پانچ ملین مریض ہیں،ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر سیف اللہ خان ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36سے 33اضلاع میں اس وقت ڈینگی ہے۔ دنیا میں پانچ ملین ڈینگی کے مریض ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ یکم اگست سے یکم اکتوبر تک انٹی ڈینگی مہم کی خلاف ورزیوں پر 306مقدمات درج کر کے 111افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انسداد ڈینگی کی کارروائیوں کیلئے پنجاب حکومت سے 6کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں اضافی لیا۔9ہزار افراد کا علاج ہوا۔ اس وقت راولپنڈی میں ڈینگی کے 414مریض داخل ہیں۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے اب تک 10اموات واقع ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین