• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے 600طلبامیں ڈگریاں تقسیم

لاہور(خبر نگار)پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے طلباؤ طالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شعبوں میں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ طلباء ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں اور پیشہ ورانہ زندگی میں بروقت فیصلے کریں کیونکہ دیر سے فیصلہ کرنے سے اداروں کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ہیلی کالج آف کامرس پنجاب یونیورسٹی کاایک تاریخ ساز ادارہ ہے ۔ قبل ازیں ایم فل کامرس، ایم کام (آنرز)، ایم کام(آئی ٹی)، بی کام(آنرز) اور بی کام (آئی ٹی) کے 600طلباؤ طالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین