• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پہلے سال میں 17لاکھ سے زائد چالان جاری کئے

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پہلے مالی سال میں 1700944 چالان کیے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 168 ملین جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا اورشہر میں رش کی کمی اور وقت کی بچت سے 24 ارب کی بچت ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں ای چالان بارے میڈیا سے خطاب میں کیا۔ان کا کہناتھا کہ سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس کی بدولت ای چالان اور ٹریفک مینجمنٹ سے حادثات میں 70 فیصد کمی آئی ہے. انہوں نے بتایا کہ شہر میں 1121 افراد کے نام سینکڑوں گاڑیاں رجسٹرڈ پائی گئیں جن کا ڈیٹا فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے شیئر کیا گیا ہے تاکہ انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
تازہ ترین