• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر کے ڈاکٹر محمد سلیم کیخلاف نان پریکٹس الائونس بے ضابطگی کی تحقیقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد سلیم کیخلاف نان پریکٹس الائونس کی بے ضابطگی کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں ،شہری محمداکرم نے نشتر کے وائس چانسلر کو درخواست دی تھی کہ ڈاکٹر محمد سلیم نشتر میں 30 سال سے میڈیکل کے طلبا کو تعلیم دے رہے ہیں اسکے ساتھ ہی اپنا پرائیویٹ کلینک چونگی نمبر 6 بوسن روڈ ملتان پر اپنی بیوی کے ہمراہ ڈاکٹر بننے کے بعد سے تاحال چلا ر ہےاور ساتھ ہی حکومت سے ماہانہ نان پریکٹس الاؤنس بھی وصول کر ر ہے ہیں، اس مد میں اب تک حکومت پنجاب سے تقریباً ایک کروڑ سے زائد رقم وصول کر چکے ہیں، پرائیویٹ ہسپتال میں درخواست گزار کی بیوی کی بھی انکی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے موت واقع ہوچکی ہے جس کا درخواست گزار نے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں کیس کر رکھا ہے ،وائس چانسلر نشتر مصطفیٰ کمال پاشا نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئےپرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمداعجاز مسعود کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی نے ڈاکٹر محمد سلیم اور درخواست گزار محمد اکرم کے بیان قلمبند کر لئے ہیں ۔
تازہ ترین