• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی بجلی استعمال کا الزام سٹیل مل مالک کا جسمانی ریمانڈ

پشاور(نیوزرپورٹر)احتساب عدالت پشاور کی جج نوید احمد خان نے غیر قانونی بجلی استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار سٹیل مل مالک خالد خان کو تفیش کرنے کے لیے تین دن کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ہے ۔ گزشتہ روز جب ملزم کو عدالت میں پیش کیا تواس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے انہوں نے ٹیسکو کے حکام سے ملکر ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر بجلی حاصل کی اور ملکی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا جس کے بعد نیب نے ملزم کو گرفتار کیا لہذاملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین