• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ،جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ایک دوسرے کو ’آئی ایم کشمیر‘ والی سیاہ پٹی پہنائی۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور پارلیمنٹ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

عارف علوی اور صادق سنجرانی کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کی طرف سے ڈھائے جانےو الے مظالم کی سخت مذمت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ نے حکومت پاکستان کی طرف سے نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری پہ زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے نافذ کرفیو کو فوری طور پہ ختم کرایا جائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرایا جائے۔

تازہ ترین