• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پہلی بار برٹش ہیرالڈ لیڈرشپ ایوارڈز کی تقریب

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پہلی بار برٹش ہیرالڈ لیڈرشپ ایوارڈز کی تقریب حال ہی میں منعقد ہوئی۔ یہ ایونٹ روز ووڈ ہوٹل، لندن میں جمعہ 11 اکتوبر 2019 کو ہوا، جس میں بااثر بزنس لیڈرز کے ایک ہوسٹ، بین الاقوامی اہم شخصیات اور سیلیبرٹیز نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ برٹش ہیرالڈ خبروں اور اطلاعات کا ایک آن لائن ڈلیوری پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر میں آن لائن بریکنگ نیوز، رپورٹنگ کی ڈلیوری اور نئے ڈیجیٹل منظر نامہ میں علاقائی حدود کے تعین کا عزم رکھتا ہے۔ منیجر ڈائریکٹر انصف اشرف متنوع شعبوں میں کامیاب افراد کا اعتراف کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کا جشن منا کر بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ کامیابیوں کے اعتراف سے حوصلہ بڑھتا ہے، جس سے دوسروں کو مزید بہتر کام کی ترغیب ملتی ہے۔ میئر لندن صادق خان کو سوسائٹی میں قابل ذکر کارکردگی کے اعتراف میں سیلیبرٹی ایوننگ سے قبل اعزاز دیا گیا۔ دیگرایوارڈ فاتحین میں موبو ایوارڈ کے بانی کنایا کنگ اور علی فضل شامل تھے، جنہیں گلوبل سنیما میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ ز دیئے گئے۔ علی جو کہ کینتھ برانگھز ڈیتھ کی شوٹنگ کے لئے نائل گئے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ بریکنگ سٹوریز پر یقین رہا ہے۔

تازہ ترین