• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کیلئے برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کا اہم کردار ہے، ممتاز خاکسار

ناٹنگھم (ابرار مغل) سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری انجم شہزاد نے میرپور سے آئے ممتاز علی خاکسار کےاعزاز میں استقبالیہ دیا، تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پرممتاز خاکسار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں اہل قلم نے جہاں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے قلمی جہاد میں بے مثال کردار ادا کیا ہے وہیں آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کیا اور خاص طور پر تارکین وطن کے بنیادی مسائل کو پوری ایمانداری اور جرأت مندی کے ساتھ اجاگر کیا جس پر پوری کشمیری اوورسیز کمیونٹی خراج تحسین کے قابل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے اندرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے تارکین وطن کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔تقریب میں سابق لارڈ میئر ناٹنگھم سٹی کونسل چوہدری گل نواز خان، اشفاق راجہ، پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر احمد راجہ، چوہدری محمد رشید، چوہدری شہزاد رشید، ماہرتعلیم راجہ اشتیاق حق، بیرسٹر چوہدری امجد، چوہدری اشفاق، چوہدری انتخاب، چوہدری حنیف، چوہدری نعیم احمد، مصطفی رشید، حمزہ شہزاد، عارف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین