• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمیشن میں اظہار یکجہتی کشمیر، 5منٹ کی خاموشی

لندن(جنگ نیوز) جمعہ کے روز پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا، پاکستانی کمیونٹی، دیگر ممالک سے پاکستان دوست لوگ اور میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ہائی کمیشن میں نماز جمعہ کے موقع پر ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے اجتماع کو بھارتی محاصرے میں کشمیرکی تازہ ترین صورتحال اور کشمیریوں کی حالت زار سے آگاہ کیا، انہوں نے کشمیری مسلمانوں کے دکھ درد کی وضاحت کی ، نفیس زکریانے کہاکہ قابض فوج کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں شہید کئے گئے مقامی کشمیریوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت نے غیر ملکی دراندازی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ ہائی کمشنر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے، اس موقع پر نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کی تصاویر بھی آویزاں کی گئیں، آخر میں ہائی کمشنر کی قیادت میں مشن کے آفیسرز اور عملے نے اکٹھے ہوکر 5منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
تازہ ترین