• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کو یوم سیاہ اور کشمیر فریڈم مارچ کے حوالے سے اجلاس

لندن (پ ر) لندن میں یوم سیاہ اور کشمیر فریڈم مارچ کے انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیر فریڈم مارچ کے کنوینر مولانا ظفراللہ شاہ، چیئرمین او پی ڈبلیو سی اور ترجمان او پی سی پنجاب نعیم نقشبندی، مرکزی صدر او پی ڈبلیو سی عابد حسین، پی سی سی ریڈنگ کے چیئرمین میاں محمد سلیم، میاں شاہجہان، راشد حسین، صدر یوتھ فورم برطانیہ منصور کیانی، کوآرڈینیٹر او پی ڈبلیو سی آئر لینڈ سجاد حسین، ایاز رفیق نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل (او پی ڈبلیو سی) برطانیہ کی مرکزی و زونل تنظیمیں اور او پی ڈبلیو سی تنظیم کے پروفیشنل فورم، بزنس فورم، یوتھ فورم، وومن فورم، سینئر سٹیزن فورم، کرسچین فورم، علماء مشائخ فورم، سٹوڈنٹس فورم، کونسلرز فورم اور پاکستان کمیونٹی سینٹر ریڈنگ مشترکہ طور پر 27اکتوبر کو کشمیر فریڈم مارچ میں یونایٹڈ کشمیر فورم کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے سے آغاز کر کے انڈین ہائی کمیشن لندن پر اختتام کریں گے۔ چیئرمین او پی ڈبلیو سی اور ترجمان او پی سی حکومت پنجاب نعیم نقشبندی نے اپنے ایک پیغام میں برطانیہ میں بسنے والے سیاسی و سماجی و مذہبی کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل کی کہ کشمیر ایشو پر اپنی ذاتی پسند ناپسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیر میں بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری، خفیہ ایجنسی را اور بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کیخلاف یکجا ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں تاکہ اقوام عالم اور اغیار کے سامنے انڈین فوج اور مودی کٹھ پتلی سرکار کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوسکے۔ چیئرمین پی سی سی ریڈنگ میاں سلیم کا کہنا تھا کہ کمیونٹی نے برطانیہ میں ٹاؤن ٹو ٹاؤن کشمیر کاز پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ایک دن کشمیریوں کو ضرور آزادی نصیب ہوگی۔
تازہ ترین